اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان ، "یحیی سریع" نے اتوار کی رات (کل رات) ان دستاویزات کی نقاب کشائی کی کہ اس ملک میں سابقہ حکومت صہیونی ریاست کے ساتھ رابطے میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر علی عبد اللہ صالح کی سربراہی میں یمنی نیشنل سیکیورٹی سروس کی ایک دستاویز سے ظاہر ہوا ہے کہ صہیونی وزیر خارجہ کے مشیر "بروس کاشدان" 14 جولائی 2007 کو غیر اعلانیہ دورے پر یمنی دارالحکومت صنعا پہنچے تھے۔ یہ سفر دو دن تک جاری رہا۔
صہیونی نامہ نگار "جکی حوگی" نے چند متعدد ٹویٹس میں اس خبر کا دوبارہ شائع کیا اور لکھا کہ بروس کاشدان وزارت خارجہ میں خدمات انجام دینے کے بعد اب ریٹائرڈ سفارتکار ہیں۔
صہیونی صحافی نے مزید اعتراف کیا کہ یحییٰ سریع کی خبر اعلی ساکھ کی حامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲